Site icon Shaur

ہمیشہ اللہ کے شکر گزار رہو


ہمیشہ اللہ کے شکر گزار رہو
اگر ایک نگاہ تمہیں حکارت سے دیکھے
تو مت بھولو کے سو نگاہیں تم پر رشک کرتی ہیں

شکر کرنے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ زبان سے اﷲ کا شکر ادا کیا جائے ۔ جب دل میں کسی نعمت کی ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے تو اس کا اظہار سب سے پہلے زبان ہی سے ہوتا ہے ۔اس کے لئے ضروری نہیں کہ عربی میں ہی شکر ادا کیا جائے ۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ اپنے الفاظ میں شکر گذاری کی کیفیت کو بیان کردیا جائے ۔البتہ کبھی کبھی اگر پیغمبر کی مانگی ہوئی شکر گزاری کی دعاؤں پر بھی غور کرلیا جائے تو شکر گذاری کے کئی مضامین ذہن میں آجائیں گے ۔

نماز کے ذریعے شکر:
اﷲ کی نعمتوں کی شکر گذاری کا ایک اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ نعمت کے ملنے پر دو رکعت نماز شکرانے کی ادا کی جائے ۔اس میں طویل قیام اور مبے سجدے کئے جائیں اور خدا کا شکر ادا کیا جائے ۔

روزے یا انفاق کے ذریعے شکر:
شکر گذاری کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ روزہ رکھا جائے یا اﷲ کی راہ میں مال خرچ کیا جائے ۔

عمل کو خدا کی مرضی کے تابع کرنے کے ذریعے شکر:
سب سے مشکل لیکن مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اپنی مرضی کو خدا کی مرضی کے تابع کرنے کی کوشش کی جائے ، اپنی خواہش کو خدا کے حکم کے تحت فنا کیاجائے ۔ یہ شکر گذار ی کی حقیقی صور ت ہے کہ اپنے منعم کے احسانات پر ممنون ہوتے ہوئے اس کی کامل اطاعت کی جائے ۔

کائنات پر غور و فکر کرکے اﷲ کے احسانات تلاش کرِیں اور اس پر اﷲ کا شکر ادا کریں۔اپنے نفسیاتی، مادی اور دیگرتقاضوں اور کمزوریوں پر غور کریں اور ان کی تکمیل پر اﷲ کے شکر گذار رہیں۔جب کوئی غیر معمولی نعمت(جیسے بیماری کے بعد صحت وغیرہ) ملے تو اس پر اﷲ کا شکر ادا کریں اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی یاد میں تازہ کریں اور اﷲ کے احسان مند ہوں۔ہمیشہ نعمتوں کا موازنہ کرتے وقت اپنے سے نیچے والوں پر غور کریں تاکہ اﷲ کے شکر کی عادت پیدا ہو۔چوبیس گھنٹوں میں سے دس پندرہ منٹ خدا کی نعمتوں اور احسانات پر غور کرنے کے لئے نکالیں۔

اﷲ تعالیٰ ہمیں بھی صحیح شکر ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے(آمین)

Hmesha Allah Kay Shukr Guzaar Raho
Agr Aik Nigah Tmhen Hqaart Sy Dekhay
To Matt Bhulo k 100 Nigahen Tum Per Rashk Bhi Krti Hen


Exit mobile version