Site icon Shaur

علم و عقل کی کمی


یہ اس صدی کی سب سے بے وقوفانہ بات ہے، اگر کوئی کہے کہ مرد عورت سے برتر ہے- میں تو نہیں مانتی ایسی کسی بات کو!

بالکل! وہ سب غرور و تفاخر میں ڈوبی عورتیں ایک دوسرے کی ہاں میں ہاں ملا رہیں تھی-اس کا پرس میز پہ رکھا تھا- اس نے اس کو اٹھا کر گود میں رکھا پھر اندر سے اپنا سفید کور والا قرآن نکالا جو ہمیشہ ساتھ رکھتی تھی-

یہ سب جہالت کی باتیں ہیں مسز رضی، جب تک اس ملک میں تعلیم عام نہیں ہوگی، لوگ عورت اور مرد کے برابر حقوق تسلیم نہ کر سکیں گے-

اور نہیں تو کیا، اسی قدامت پرستی کی وجہ سے ہم آج یہاں ہیں اور دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے-

اس نے سر اٹھایا اور ذرا سا کھنکاری-
مجھے آپ لوگوں سے اتفاق نہیں ہے-

تمام خواتین چونک کر اسے دیکھنے لگیں-
اور میرے پاس اس کے لیے دلیل بھی ہے….یہ دیکھیں!!! اس نے گود میں رکھا قرآن پاک اوپر کیا، ادھر سورہ نسا میں……

نہیں پلیز!
اف نہیں! ناٹ اگین-

ملی جلی ناگوار، مضطرب سی آوازوں پہ وہ رک کر ناسمجھی کے عالم میں انہیں دیکھنے لگی-
جی؟

خدا کے لیے اس کو مت کھولیں-
وہ کہہ رہی تھیں اور وہ حق دق بیٹھی رہ گئی-

یہ مسلمان عورتیں تھیں؟
یہ واقعی مسلمان عورتیں تھیں؟

Ilam o Aqal Ki Kami


Exit mobile version