Site icon Shaur

احساس سے خالی کتابیں


کتابیں اگر لفظوں سے بھری ہوں اور احساس سے خالی ہوں تو وہ
ردی کے ڈھیر میں رہیں یا کتب خانے میں بے وقعت ہی رہ جاتی ہیں

عشبہ – ایس – جعفری
(تعبیر)

علم بغیر عمل کے بیکارسا اور عمل بغیر علم کے بیمار سا ہے

انسان جتنی بھی بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کر لے جتنا بھی پڑھ لے لیکن عمل کے بغیر سب بیکار ہے- عمل کے بغیر علم کی کوئی اہمیت نہیں، علم سے ہی انسان کو حق و باطل کی تمیز آتی ہے، عمل کی وجہ سے انسان کو سماج میں اعلیٰ مقام ملتا ہے- عمل کے بغیر علم کچھ کام نہیں آئے گاعلم پڑھنے کا نام نہیں بلکہ عمل کا نام ہے علم کے مطابق عمل نہ کرنا یہود و نصاریٰ کا شیوہ ہے جیسا کہ اللہ رب العزت کاارشاد ہے

’’اہل کتاب کے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو پس پشت ڈال دیا ہے(یعنی وہ کتاب پر عمل نہیں کرتے )گویا وہ لوگ جانتے ہی نہیں بے علم ہیں‘‘

اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں عالم بے عمل کو علماء کے زمرے میں شمولیت کی نفی فرمائی ہے ، اس لیے کہ سیکھنا ،یاد کرنا، محفوظ کرنا یہ سب بھی تو عمل ہی کے قبیل سے ہیں اوراسی عمل کے ذریعے سے بندہ ثواب کا مستحق ہوتا ہے اگر عالم کا علم اس کے اپنے کسب وفعل سے نہ ہو تو بھلاوہ کسی ثواب کا حق دار کیسے ہوسکتا ہے

Kitaabain Agar Lafzoon Say Bhari Hoon Aur Ehsaas Say Khali Hoon To Wo Raddi Kay Dhair Mein Rahain Ya Kutab Khanay Mein Be Wuqat Hi Reh Jati Hain
Ashbah-S-Jafferri
Taabeer


Exit mobile version