Site icon Shaur

سستی دور کرنے کی دعا


دعا ایک دوا کی طرح ہوتی ہے۔ ہر روز مخصوص اوقات میں باقاعدگی سے استعمال کرنی ہوتی ہے۔ صرف پہلی خوراک لے کر کبھی دوا سے فرق آیا ہے؟
عموماََ وہ ذرا دیر کا سکون ہوتا ہے۔ دوا چھوڑ دو تو بیماری پلٹ آتی ہے۔ سوروز دعا مانگیں۔ اوقات مخصوص کر کے اہتمام سے مانگیں۔ یہ بہت اثر کرتی ہے اور تھوڑا سا وقت دیا کریں دعا کو۔ فوراََ سے رزلٹ سامنے نہیں آتے۔ دنیا میں جادو نہیں ہے۔ آپ خود ہیں جادو۔ دعا کے ساتھ دوا بھی کرنی پڑتی ہے۔
ہو سکتا ہے کہ نماز اور دعا کے باوجود آپ کا دل کام کے لیے نہ کرے۔اور سستی دور نہ ہو۔

سستی کو دور کرنے اور اپنے کام مکمل کرنے کے لیے یہ تین دعائیں مانگنی چاہیں

رَبِّ وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي
اے میرے رب میرا کام آسان کر دے

اَللَّھُمَّ باَرِکْ لِیْ فِی اوقاتی
اے اللہ میرے وقت میں برکت دے

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالُحُزْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ وَاْلکَسَلِ
یا اللہ ! میں فکر اور غم سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور سستی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں

Susti Door Karnay Ki Dua


Exit mobile version