Site icon Shaur

فیس بک نے شاندارمعلوماتی فیچر متعارف کرادیا


فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر وکی پیڈیا کے معلوماتی باکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے وکی پیڈیا کا معلوماتی باکس دینے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم فیس بک پر سرچ کے دوران گوگل کی طرح یہ باکس کھل جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ فیس بک پر بل گیٹس کا نام سرچ کریں تو نہ صرف ان کا پیج اور ان سے متعلقہ خبریں سامنے آئیں گی بلکہ دائیں طرف ایک معلوماتی باکس بھی کھل جائے گا جس میں ان کا مختصر تعارف درج ہوگا۔

فیس بک کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ فیچر گوگل کے نالج فیچر جیسا ہے۔ گوگل نالج فیچر میں بھی وکی پیڈیا سے ہی معلومات لے کر متعلقہ شخصیت کا ایک باکس پیش کردیا جاتا ہے جس کے ذریعےسرچ کرنے والے کو پہلے ہی صفحے پر ابتدائی معلومات دستیاب ہوجاتی ہیں۔

FACEBOOK NE SHANDAAR
MALOMATI FEATURE MUTARIF KARA DIYA


Exit mobile version