Site icon Shaur

چینی نوجوان نے سر کےبل اچھل کر 36 سیڑھیاں چڑھ کر نیا ریکارڈ بنا لیا


ایک چینی نوجوان نے سرکے بل اچھل کر 36 سیڑھیاں چڑھ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی لی لونگلونگ نے سر کے بل اچھل کر 36 سیڑھیاں ایسے چڑھی کہ اُن کے سر کے سوا جسم کا کوئی حصہ سیڑھیوں کو نہیں چھوا۔ اسی طرح 36 سیڑھیاں چڑھ کر انہوں نے اپنا پچھلا 34 سیڑھیوں چڑھنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے پہلے لی کا ریکارڈ زہاؤ شیاؤلونگ کے ساتھ مشترکہ تھا، جنہوں نے 2012ء میں اسی طرح 34 سیڑھیاں چڑھی تھیں لیکن اب لی اس ریکارڈ کے اکیلے مالک ہیں۔

لی نے اٹلی کے لو شو ڈی ریکارڈ میں اپنے ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے سیڑھیوں کو سر کے سوا جسم کے دوسرے حصے سے چھو لیا تھا، جس کی وجہ سے وہ ریکارڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے تھے۔


Exit mobile version