928

دعائیں قسمت بدلتی ہیں

نہیں مایوس میں اپنے خدا سے
بدل جاتی ہے قسمت بھی دعا سے

دعائیں قسمت بدلتی ہیں

کچھ چیزیں کبھی نہیں بدلتیں……..جیسے “تقدیر” کچھ چیزیں اکثر اوقات ہمارے ہاتھ میں ہوتی ہیں…..جیسے “قسمت”

اکثر لوگ قسمت کا رونا روتے نظر آتے ہیں. کوئی نقصان ہوا تو قسمت کا لکھا’ اللہ تعالی نے انسان کے دنیا میں آنے سے پہلےاس کی تقدیر میں تین چیزیں لکھ دیں 1. رزق’2. عمر’3. ساتھی.(تقدیر میں قسمت میں نہیں) اور تقدیر کا لکھا بہت کم بدلتا ہے. اگر بدلتا ہے تو صرف “دعا” سے. لیکن اس دعا میں اتنی طاقت اوراتنا خلوص ہونا چاہیئے کہ تقدیر کو بدل دے. لیکن ایسا کبھی کبھار ہوتاہے.

ہمارا کام ہے اللہ سے مانگنا اوراس پر ہر حال میں بھروسہ رکھنا کہ وہ ہمیں ضرور دے گا، ستر ماؤں کا دل رکھنے والا اللہ کبھی اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا، ہر جائز دعا قبول کرتا ہے- کسی چیز کے نہ ملنے پر یا دعا کے نہ قبول ہونے پر مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مایوسی کفر ہے اور اللہ اپنے بندے کی ہر جائز دعا قبول فرماتا ہے- قسمت کا رونا رونا ہمارا عظیم ترین مشغلہ بن چکا ہے.اچھا کام ہوا تو ” ہماری محنت تھی.ہم نے محنت کی ہی بہت تھی کیوں نہ ہوتا.” اور کچھ غلط ہو گیا تو قسمت کا رونا شروع. قسمت میں یہی لکھا تھا. ہماری قسمت ہی نہیں اچھی.وغیرہ وغیرہ…… اللہ پاک ہر کام میں انسان کے سامنے کم ازکم دو رستے رکھ دیتا ہے. اب انسان کی مرضی ہوتی کہ وہ اپنی عقل اور دانائی سے کونسا رستہ اختیار کرتا ہے.جس رستے کا انتخاب کرے گا اسی رستے کے مطابق اس کا نتیجہ ہو گا.یہاں پر ہم قسمت کو دوش نہیں دے سکتے.

بعض اوقات ہمارے الفاظ ہوتے قسمت میں ہوا تو مل جائے گا وغیرہ…. لیکن یہاں دعا ضروری ہے. دل سے کی جانے والی دعا سے قسمت بدل جاتی ہے کیونکہ جو ذات 70 ماوں سے زیادہ اپنے بندے کو چاہتی وہ اپنے بندے کی بری قسمت کیسے بنا سکتی، اپنے بندے کی دعا کیونکر قبول نہیں کرے گی

Nahi Mayoos Mein Apnay Khuda Say
Badl Jati Hy Kismt Bhi Dua Sy

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں