5,462

جو اللہ کا ہوجاتا ہے – سبحان اللہ ﷻ

جو اللہ کا ہوجاتا ہے
اللہ اس کا ہوجاتا ہے

سبحان الله ﷻ

اللہ تعالی نے انسان سے فرمایا

میری طرف آکر تو دیکھ متوجہ نہ ہو تو کہنا

میری راہ میں چل کر تو دیکھ راہیں نہ کھول دوں تو کہنا

میرے لئے بے قدر ہوکر تو دیکھ قدر کی حد نہ کر دوں تو کہنا

میرے لئے ملامت سہہ کر تو دیکھ اکرام کی انتہا نہ کر دوں تو کہنا

میرے لئے لٹ کر تو دیکھ رحمت کے خزانے نہ لٹادوں تو کہنا

میرے لئے کوچے میں بک کر تو دیکھ انمول نہ کر دوں تو کہنا

دھرنا مار کر تو دیکھ علم و حکمت کے موتی نہ بکھیردوں تو کہنا

مجھے اپنا رب مان کر تو دیکھ سب سے بے نیاز نہ کردوں تو کہنا

میرے خوف سے آنسو بہاکرتو دیکھ مغفرت کا دریا نہ بہا دوں تو کہنا

وفا کی لاج نبھاکر تو دیکھ عطا کی حد نہ کردوں تو کہنا

میرے نام کی تعظیم کرکے تو دیکھ تکریم کی انتہا نہ کردوں تو کہنا

میری راہ میں نکل کر تو دیکھ اسرار عیاں نہ کردوں تو کہنا

مجھے حی القیوم مان کر تو دیکھ ابدی حیات کا امین نہ بنادوں تو کہنا

اپنی ہستی کو فنا کرکے تو دیکھ جام بقا سے سرفراز نہ کردوں تو کہنا

بالآخر میرا ہو کہ تو دیکھ ہر کسی تو تیرا نہ کردوں تو کہنا

مسلمان سربسجود ہوکر

میرے اللہ میرے آقا سن کر فرمان تیرا راہوں میں آگیا ہوں بخش دے خطائیں میری

Jo Allah Ka Ho Jata Hay
Allah Us Ka Ho Jata Hay

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں