6,595

اپنا بستر صاف کریں – سُنّتِ نبویﷺ

سُنّتِ نبویﷺ
سونے سے پہلے اپنا بستر صاف کریں

سونے سے پہلے اپنا بستر صاف کریں

ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ نے آج سے 14 سو سال قبل جو سنت اختیار کی تھی اور ان پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا تھاآج سائنس بھی ان احکامات کو درست تسلیم کر رہی ہے۔ پیارے نبی ﷺ نے جہاں سونے سے قبل باوضو ہونے کا حکم دیا تو وہیں نماز سے قبل دانتوں کو صاف کرنے کا حکم بھی موجود ہے اور سائنس کہتی ہے کہ ایسا کرنے سے انسان دانتوں کی بیماریوں کیساتھ ساتھ دل اور معدے کی یماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کے احکامات اور سنت سے یہ ثابت ہے کہ سونے سے قبل اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لینا چاہئے۔

بظاہر تو ایسا نظر آتا ہے کہ اس حکم کا مقصد بستر پر کیڑے مکوڑوں یا کسی اور نقصان دہ چیز سے صاف کرنا ہے لیکن سائنس کے مطابق انسانی جسم میں میٹابولزم کا عمل 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس کے باعث ہر پل سینکڑوں نئے سیل بنتے اور پرانے ٹوٹتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سونے کے دوران جسم میں ٹوٹنے والے سیل بستر ہی پر گر جاتے ہیں جو انتہائی چھوٹے ہونے کے سبب نظر نہیں آتے۔ اگر بستر کو بغیر جھاڑے اس پرسونے کیلئے لیٹ جائیں تو یہ مردہ سیل جسم میں داخل ہو کر کئی مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور سائنس نے بھی یہ ہی ثابت کیا ہے کہ ان مردہ سیلوں کو صاف کرنے کیلئے بستر کو کم از کم تین بار جھاڑنا لازمی ہوتا ہے- کس طرح نبیﷺ کریم نے 14 سو سال پہلے ہی اپنی امت کو بچاﺅ کی تدابیر بتا دیں۔

Sunat e Nabvi SAWW
Sonay Say Pehlay Apna Bistar Saaf Rakhain

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں